Black hole-world's greatest mysteries

بلیک ہول، جیساکہ نام سے ہی پتہ چلتا ہے کہ یہ بہت گہری کالی چیز ہے۔ خلا میں بلیک ہول ایک ایسی چیز ہے جس کی کشش ثقل اتنی طاقتور ہے کے اس میں سے روشنی بھی نہیں نکل سکتی۔ بلیک ہول کی کشش ثقل اس لیئے اتنی زیادہ ہوتی ہے کیونکہ اس میں بہت زیادہ انرجی ایک چھوٹی سی جگہ میں اکٹھی ہو جاتی ہے۔ بہت زیادہ کشش ثقل ہونے کی وجہ سے یہ اپنے اردگرد کے ستارے بھی نگل جاتا ہے۔ بلیک ہول زیادہ تر تباہ شدہ ستاروں سے بنتا ہے۔

بلیک ہول خلا کی سب سے پر اسرار چیز ہے۔ روشنی نا نکلنے کی وجہ سے یہ نظر بھی نہیں آتے ۔ سائنسدان خاص آلات کی مدد سے بلیک ہول کی موجودگی کا اندازہ لگاتے ہیں۔

Black hole
Source: ESA advanced concepts team; S. Brunier /ESO

بلیک ہول مختلف سائز کے ہوتے ہیں۔ یہ سائز میں ایک ایٹم سے لے کر 40 لاکھ (4 million) سورجوں کے برابر ہو سکتے ہیں۔ بلیک ہول کا سائز اس میں موجود مادے پر منحصر ہوتا ہے۔ سائز میں بڑے بلیک ہول کہکشاوں کے وسط میں پائے جاتے ہیں۔ ہماری کہکشاں ملکی وے کے وسط میں جو بلیک ہول ہے اسے سیجیٹیرس اے سٹار (Sagittarius A) کا نام دیا گیا ہے۔

جب بڑے ستارے تباہ ہو کر سکڑتے ہیں تو یہ بلیک ہول بن جاتے ہیں۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ بلیک ہول اس کائنات میں ہمیشہ سے موجود ہیں۔ جب دوسرے ستارے تباہ ہوتے ہیں تو وہ سپر نووا (Supernova) میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو کہ ستارے کے خلا میں بکھرے ہوئے مادے کو کہتے ہیں۔

کیونکہ بلیک ہول کالے ہوتے ہیں اور نظر نہیں آتے اس لیئے سائنسدان اردگرد کے ستاروں اور گیس کے بادلوں کی حرکت سے ان کا اندازہ لگاتے ہیں۔ اگر کوئی ستارہ کسی خالی جگہ کے گرد گھوم رہا ہو یا گیسی بادل بھنور کی شکل میں خالی جگہ کے گرد گھوم رہے ہوں تو یہ اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ ان کے وسط میں بلیک ہول ہو گا۔

ماہر فلکیات بلیک ہول کا مطالعہ اس لیئے کرتے ہیں کہ کہیں کوئی ایسا بلیک ہول مستقبل میں زمین کے لیئے خطرہ تو نہیں؟ ناسا (NASA) کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی ایسا بلیک ہول نہیں ملا جو زمین کے لیئے خطرہ ہو۔ چھوٹے بلیک ہول جن کا ماس سورج کے برابر ہو وہ دور سے اس شمسی نظام کو ختم نہیں کر سکتے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اگر کوئی بلیک ہول زمین کے قریب آ جائے تو ہماری زمین اور دوسرے سیارے اس بلیک ہول کے گرد مدار میں اسی طرح چکر لگانا شروع کر دیں جیسے سورج کے گرد گھومتے ہیں۔

Navigation:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے