ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہر چیز بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ لوگ اس دنیا کے علاوہ اور سیاروں کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں۔ جب کائنات کے بارے میں سوچا جائے تو یہ دنیا بہت چھوٹی لگتی ہے۔ انسان کی فطرت ہے کہ وہ نئی چیزوں کے بارے میں جاننے میں راغب ہو جاتا ہے۔

فلکیات ان لوگوں کے لیے ہے جو خلا کے بارے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ فلکیات پر جدید ترقی، خلائی کامیابیاں اور مستقبل میں خلائی دریافتوں کے منصوبوں کے بارے میں مضامین لکھے جائیں گے۔ فلکیات کا اصل مقصد دوسرے سیاروں، ان کی زمین اور سمندروں کا علم آم آدمی تک پہنچانا ہے۔

اگر ہم اس کائنات کا مشاہدہ کریں تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ ہماری یہ دنیا اکیلا سیارہ نہیں ہے۔ بلکہ ہمارے سورج کے گرد اور بھی سیارے ہیں ہر پھر اس کائنات میں ایسے اور بہت سے سورج بھی ہیں جن کے اپنے اور سیارے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق ان سیاروں پر اور جاندار بھی ہو سکتے ہیں۔ انسان کے اندر نئی چیزوں کی دریافت کرنے کی خواہش ہمیشہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ سائنسدان یہ بھی کہتے ہیں کے یہ دنیا ایک دن انسانوں کے لیے کم پڑ جائے گی یا یہ رہنے کے قابل نہیں رہے گی۔ اس وقت سے بچنے کے لیے بھی خلائی ادارے نئے سیارے دریافت کرنے میں لگے رہتے ہیں جو رہنے کے قابل ہوں۔

فلکیات کے ذریئے ہم دنیا میں ہونے والی تمام خلائی جدوجہد آپ تک لے کر آئیں گے۔ یہ اپنے طرز کی پہلے ویب سائٹ ہے جہاں خلا کے بارے میں مضامین اردو و اور انگریزی دونوں زبانوں میں ہیں۔ اردو سمجھنے والوں کے لیئے یہ ایک اچھا ذریعہ علم ہے۔