فلکیات

رات کی تاریکی میں جب آسمان کی طرف دیکھا جائے تو آسمان کی خوبصورتی انسان کو اپنی طرف راغب کر لیتی ہے۔ کبھی انسان کو آسمان پر ستاروں سے بنی مختلف شکلیں نظر آئیں تو کبھی انہی ستاروں سے قسمت کا حال جاننے کی کوشش کی گئی۔ ان ستاروں کے بارے میں جاننے کے لیئے انسان ہمیشہ جدوجہد کرتا رہتا ہے اور ستاروں تک پہنچنے کے طریقے ڈھونڈتا رہتا ہے۔ آسمان کی اس خوبصورتی نے شاعروں نے بھی ہمیشہ اپنی شاعری میں وزن ڈالنے کے لیئے استعمال کیا ہے۔ کبھی کسی نے اپنے محبوب کے لیئے ستارے توڑ کر لانے کی بات کی اور کسی نے ستاروں پر کمند ڈالنے کو محنت سے تشبیہ دی۔

سائنس کے اس تیزی سے ترقی کرتے ہوئے دور میں انسان نے ستاروں کے علم میں بھی کافی ترقی کر لی ہے۔ انسان ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ آسمان میں موجود ان تمام چیزوں کے بارہ میں ذیادہ معلومات حاصل کر رہا ہے۔ آسمان اور خلاء کے علم کو فلکیات کہتے ہیں۔ فلکیات ویب سائٹ کا مقصد اس شعبہ میں ہونے والی دریافتوں کو عام الفاظ میں بیان کرنا ہے۔ ہم آسمان میں موجود ستارے، سیارے اور تمام خلائی اشیا کے بارے میں جو بھی دریافتیں اور ایجادات ہو رہی ہیں ان کے متعلق آسان الفاظ میں بلاگ لکھیں گے۔